6 اپریل 2021 - 06:06
ہندوستان کے معروف انقلابی شاعر اہل بیت ﴿ع﴾ رضا سرسوی کا انتقال پرملال

ہندوستان کے معروف انقلابی، ولایت فقیہ اور انقلاب اسلامی کے حامی شاعر اہل بیت﴿ع﴾ جناب رضا سرسوی اس دار دنیا سے دار اقبیٰ کی طرف کوچ کر گئے۔

اہل بیت ﴿ع﴾ نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے معروف انقلابی، ولایت فقیہ اور انقلاب اسلامی کے حامی شاعر اہل بیت﴿ع﴾ جناب رضا سرسوی اس دار دنیا سے دار اقبیٰ کی طرف کوچ کر گئے۔
مرحوم ایک، شستہ و شگفتہ اخلاق کے حامل، وجیہ وپروقار، متقی و پر ہیز گار،صاحب دل وصاحب حال علم وفن کے سفیر،اپنی ذات میں بے نظیر،دین اسلام کے مخلص و ہمدرد اور اہل بیت رسول کے وفادار اور شیدایی تھےجو ایک عمر اپنی متحرک شخصیت کی خوشبوؤں سے اور اپنی دلنشیں، نازک مزاج اور گل افشاں شاعری سے ملک و بیرون ملک خاص کر سرزمین سرسی سادات کو معطر کرتے رہے۔
 
حق تعالی حضرت علیہ الرحمہ کی دینی مساعی کو قبول فرمائے اور اپنی رضاء و رحمت اور آخرت کی راحت و سعادت سے ہمکنار کرے۔
اہل بیت﴿ع﴾ نیوز ایجنسی اس شاعر اہل بیت﴿ع﴾ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم مغفور کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتی ہے اور اہل بیت اطہار ﴿ع﴾ سے ان کی شفاعت کی ملتمس ہے۔
خیال رہے کہ مرحوم مغفور کی تدفین آج بروز منگل ۴ بجے سہ پہر ان کے وطن سرسی سادات میں ادا کی جائے گی۔
.............

242